: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،13 ؍مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، البیرونی
مرکز برائے مطالعہ سماجی اخراج و شمولیت پالیسی اور مانو ایس سی / ایس ٹی
اور اقلیتی تدریسی عملہ اور طلبہ کی جانب سے 14؍ مئی 2015ء کو 3 بجے دن سید
حامد سنٹرل لائبریری آڈیٹوریم میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے 125 ویں یوم
پیدائش جشن کے موقع پر ایک سمپوزیم ’’ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور مسلمان‘‘ کا
اہتمام
کیا جارہا ہے۔ پروفیسر پردیپ ناگو راؤ اگلیو، ڈائرکٹر، شعبۂ امبیڈکر
تھواٹ ، ناگپور یونیورسٹی، ناگپور مہمانِ خصوصی ہوں گے جبکہ جناب آر سبا
راؤ، آئی اے ایس (ریٹائرڈ) سکریٹری ایس سی، ایس ٹی کمیشن، آندھرا پردیش و
تلنگانہ جناب جے بی راجو، دلت سینا، جناب جی رامولو ، سی پی آئی (ایم)
مہمانانِ اعزازی ہوں گے۔ پروفیسر خواجہ محمد شاہد، نائب شیخ الجامعہ، اردو
یونیورسٹی صدارت کریں گے۔